قائمقام گورنر بلوچستان نے اسمبلی کا اجلاس 26 مئی کو طلب کرلیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) میر جان محمد خان جمالی قائمقام گورنر بلوچستان نے آئین کے آرٹیکل (a)109کے تحت بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس بروزجمعرات مورخہ 26مئی 2022ء بوقت 10بجے صبح بلوچستان صوبائی اسمبلی ہال شارع زرغون کوئٹہ میں طلب کیا ہے سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسمبلی اجلاس کے دوران تمام وزیٹرز کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا نیز تمام سرکاری وغیر سرکاری مسلح سیکورٹی گارڈ کا بھی اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹری میں داخلہ ممنوع ہوگا تمام محکموں کے سرکاری افسران واہلکاران اور پرنٹ والیکٹرکٹ میڈیا کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں