پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری، 247 افراد زیر حراست

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد اور لاہور میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کوکھانا پہنچانے والے افرادکی فہرستیں بھی تیار کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کرنے والوں کے لیے کھانا بنانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاو¿ن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں گرفتار 100 سے زائد افراد کو تھری ایم پی او کے تحت جیل بھجوایا جا رہا ہے۔ کریک ڈاو¿ن کے لیے مزید ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، رینجرز کی نفری بھی اسپورٹس کمپلیکس پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب لاہور میں بھی پولیس کا پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے، پولیس نے اب تک247 افرادکو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، ان افراد کو فیصل آباد، میانوالی اور نارروال کی جیلوں میں منتقل کرنے کا پلان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں