نام نہاد مذہبی جماعت نے اسلام کے نام پر لوگوں کو دھوکا دیا، مولانا لونی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علمااسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ عوام آج تختی پر مہر لگا کر جمعیت نظریاتی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں کرپٹ اور لیٹروں کو مسترد کریں کرپٹ اور موروثی سیاستدانوں نے قوم و ملک کو مسائل سے دوچار ہے، موروثی سیاستدان نے سیاسی موروثیت، جھوٹ ، فریب اور دھوکہ کی سیاست سے اخلاقی اقدار اور اسلامی سیاست کومسخ کردیا۔ نام نہاد مذہبی جماعت نے اسلام کے مقدس نام اور اکابرین کے پاک جماعت کوہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کئے جانے سے اپنے اکابرین کی مشن کوبدنام کر دیا، قوم پرست اور نام نہاد مذہبی جماعتوں نے قومیت اور اسلام کے مقدس نام پر قوم کو دھوکہ دیا۔ ان جماعتوں کی منافقت اور دوغلاپن سیاست سے قوم بیزار ہوچکی ہے، ان نام نہاد مذہب پرست اور قوم پرست نے قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر عوام کا استحصال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ ترین لیڈروں سے خیر کی توقع نہ رکھے ملک میں حقیقی انقلاب لانے کی ضرورت ہے، حقیقی انقلاب اور تبدیلی کے لیے عوام 29 مئی تختی پر مہر لگائے اپنے حقوق کی حصول اور درپیش مسائل کے حل کے لئے تختی پر مہر لگا کر اپنے لئے بہتر مستقبل کا فیصلہ کرکے عوام کرپٹ عناصر سے نجات دلائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں