24 کلو چرس سمیت گرفتار جوڑے نے منشیات کے بین الصوبائی گروہ کو بے نقاب کردیا

کراچی (انتخاب نیوز) موچکو سے 24 کلو چرس سمیت گرفتار موٹر سائیکل سوار منشیات سپلائر جوڑے نے بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر کو بے نقاب کردیا، حب ریور روڈ سے گرفتار ملزمہ فرزانہ بی بی زوجہ محمد صادق نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ہمراہ گرفتار ہونے والا ملزم قیصر عباس ولد نذیر احمد اس کا بہنوئی اور سبزی منڈی کا رہائشی ہے، ملزمہ نے بتایا کہ برآمد ہونے والی منشیات کوئٹہ کے پٹھان اسمگلر سعید نے انہیں کچلاک سے کراچی اسمگل کرنے کےلئے دی تھی جو حب چوکی سے موٹرسائیکل پر قیصر عباس کے گھر سبزی منڈی میں ڈمپ کی جانی تھی جہاں سے سعید پٹھان کا کارندہ وصول کرکے سہراب گوٹھ میں مقامی ڈرگ ڈیلرز کو سپلائی کرتا تاہم اس سے قبل ہی وہ گرفتار ہوگئے، خاتون نے بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی منشیات سے بھری دس تھیلیاں حب چوکی سے سعید پٹھان کے کارندے ہارون کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سہراب گوٹھ پہنچا چکی ہے،خاتون نے بتایا کہ سعید پٹھان نے تمام تر ڈیل اس کے بہنوئی نے کی تھی، ملزمہ کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد پولیس منشیات اسمگلر گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کےلئے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں