حیدرآباد کا پولیس اہلکار کراچی میں گولی کا نشانہ، فائرنگ سے 4 افراد زخمی

کراچی (انتخاب نیوز) سکھن کے علاقے بھینس کالونی میں کوئٹہ ہوٹل کے قریب آپس کے جھگڑے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد مٹھل ولد جمال دین شدید زخمی ہوگیا جسے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، مضروب حیدرآباد میں تعینات ہے۔ بلدیہ ٹائون نمبر 4 لاسی پاڑہ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر رہزنوں نے فائرنگ ابراہیم ولدعبدالحمید اور عبدالوحید ولد ولی محمد کو زخمی کردیا۔ سہراب گوٹھ نورخان گوٹھ میں اتوار بازار کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے بچل ولد تاج محمد زخمی ہوگیا ۔خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی مدیحہ اسٹاپ دربار مدینہ ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرقان ولد عبدالوحید زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق مضروب منشیات فروش ہے۔پیر آباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی سبحان مسجد کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ کے وار سے گل زادہ ولد خان زادہ زخمی ہوگیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں