شیریں مزاری کی گرفتاری پر جوڈیشل کمیشن آج بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد،وفاقی حکومت نے سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہےکہ شیریں مزاری کی گرفتاری پر جوڈیشل کمیشن آج بنادیا جائے گا۔ دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو میں تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا آزاد کمیشن بننا چاہیے،گرفتاری نہیں اصل میں انہیں اغوا کیا گیا، بغیر وارنٹ کے جبری گمشدگی کرنے کی کوشش کی گئی، ان کی گاڑی اورفون کس نےلیا؟ ڈرائیورکوکس نےمارا؟کمیشن کےسامنےبہت سےسوال آئیں گے۔اس موقع پر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ کل رات میرے گھر کے باہر 2 پولیس کی وینز آئیں، خواتین پولیس اہلکار کا اصرار تھا کہ ایمان خود باہر آئیں، انہیں بتایا گیا میں گھر پر نہیں ہوں، پولیس رات کے وقت کیوں آتی ہے؟جاتے ہوئے وہ ایک نوٹس دے گئے، نوٹس میں پتاچلا میرے کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہےجیسے میں کوئی دہشتگرد ہوں، ایک شہری پر ایسے چارج لگانا ریاست کے اوپر ایک سوال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ چاہتے ہیں مجھے حراست میں لیں، چاہے گھنٹے کیلئے ہو یا10 گھنٹوں کیلئے، مجھے حراست میں لینا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں