کوہلو، رکھنی میں پہاڑی سلسلے میں آگ لگنے سے قیمتی جنگلات خاکستر

کوہلو (انتخاب نیوز) ضلع شیرانی کے بعد ٹرائبل ایریا کوہ سلیمان رکھنی کے مقام پر قدراتی جنگلات کو اچانک آگ لگی گئی آگ نے پہاڑی علاقے میں موجود قیمتی جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے سینکڑوں قیمتی درخت اور نایاب جڑی بوٹیاں جل کر خاکستر ہوگئے ہیں مقامی لوگوں نے حکومت بلوچستان اور پنجاب سے فوری مدد طلب کیا ہے آخری اطلات آنے تک آگ کا پھیلاؤ جاری تھا اور مقامی لوگ اپنی مددآپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف عمل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں