جرمنی میں کورونا وائرس سے 64 لاکھ افراد متاثر مئی 6, 2020مئی 6, 2020 0 تبصرے جرمنی میں کورونا وائرس سے مزید افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ عالمی وبا سے مرنے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے، جرمنی کے رابرٹ کوچ انسٹیٹیوٹ(آر کے آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 947کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 807 ہوا گئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں مزید 165اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6ہزار 996ہو گئی۔ جرمنی میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جرمنی میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی لائیں گے۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)