ایران پر پابندی میں توسیع کا ‘منہ توڑ جواب’ دیا جائے گا، حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسلحے کی تجارت پر عائد پابندی میں توسیع کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حسن روحانی نے اپنی تقریر میں امریکا کی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے فیصلے پر تنقید کودہرایا اور اس کو ‘بے وقوفانہ غلطی قرار’ دے دیا۔خیال رہے کہ امریکا نے 2018 میں ایران کے ساتھ ہونے والے عالمی جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس میں چین، روس، برطانیہ، جرمنی، فرانس شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں