منگچر میں ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 4افراد زخمی

قلات (انتخاب نیوز) منگچر میں ٹریفک حادثہ خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق منگچر کے علاقے بدرنگ کے مقام پرتیز رفتاری کے باعث کار بے کابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ، لیویز نے زخمیوں کوفوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں