سندھ میں مبینہ کرپشن اور گندم چوری، چیئرمین نیب نے تحقیقات کا حکم دیدیا

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے محکمہ خوراک سندھ میں مبینہ کرپشن اور گندم چوری کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
نیب ترجمان کے مطابق چیئرمین جاوید اقبال کی ہدایت پر محکمہ خوراک سندھ میں مبینہ کرپشن اور گندم چوری کے معاملے پر سٹاک کی جانچ پڑتال کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے گھوٹکی سے کراچی تک گندم کی چوری پر ڈی جی نیب سکھر کو تحقیقات کی ہدایت کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بدعنوان عناصر سے سرکاری فنڈز برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب سکھر اس سے پہلے بھی 15 ارب روپے کی گندم چوری ٹریس کر چکا ہے۔ قومی احتساب بیورو سکھر نے گندم چوری سکینڈل میں 10 ارب روپے برآمد بھی کیے۔
Load/Hide Comments


