بغیر اجازت نامہ حج پیکج پر سات سال قید، پچاس لاکھ جرمانہ ہوسکتا ہے، سعودی حکام
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ جعلی حج پیکیج کے ذریعے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دھوکہ دینا قابل سزا جرم ہے۔ اس پر 50 لاکھ ریال تک جرمانہ اور 7 برس تک قید کی سزا مقرر ہے۔سعودی اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جعلی حج پیکیج کے ذریعے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے رقم کے لیے دھوکہ دہی کا ہر کام سنگین جرائم کی فہرست میں شامل ہے۔ایسا کرنے والے کی گرفتاری لازمی ہے اور ان کے لئے50 لاکھ ریال تک جرمانہ اور 7 برس تک قید کی سزا مقرر ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص نے جعلی حج پیکیج کے بہانے کسی سے رقم حاصل کی یا دھوکہ دہی، دروغ بیانی یا حیلے بازی سے کام لیا تو یہ قابل سزا عمل اور سنگین جرائم میں سے ایک ہے۔
Load/Hide Comments


