قطرمیں حکومت کا تختہ الٹنے کی افواہیں سرگرم


دوحہ:قطر میں حکومت کا تختہ الٹنے کی افواہوں کو فیک نیوز قرار دے کر مسترد کردیا گیا ہے لیکن سابق قطری وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم بن جابر آل ثانی کی ایک ٹویٹ نے یہ سوال ضرور پیدا کردیا ہے اور وہ یہ کہ اس وقت اس چھوٹے سے خلیجی عرب ملک میں دراصل ہوکیا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں پہلے بھی یہ کہہ چکا ہوں،میں کسی بحث کا جواب نہیں دوں گا، میں یہ تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ میں اِسی پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔ مگر انھوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ کس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
Load/Hide Comments