پنجگور، وش نیوز کے نمائندہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر اور وش نیوز کے نمائندہ عمر ماجد کے گھر کے مین گیٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور پریس کلب کے صدر اور وش نیوز کے نمائندہ عمر ماجد کے گھر کے مین گیٹ پر فائر نگ کردی۔ فائرنگ کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔
Load/Hide Comments


