کافی فلموں میں انڈرورلڈ کی وجہ سے کام نہیں دیا گیا، سونالی باندرے
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) 90ء کی دہائی کی مقبول بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے نے کہا ہے کہ ان کے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں انہیں کافی فلموں میں انڈرورلڈ کی وجہ سے کام نہیں دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ فلم پروڈیوسرز انڈرورلڈ کے دبا میں آجاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو وہ یہ بات نہیں سمجھ سکی تھیں، تاہم بعد میں ان کے شوہر گولڈی بھیل نے انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا۔یاد رہے کہ سونالی باندرے کے شوہر بھی ایک فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔
Load/Hide Comments


