بلوچستان یونیورسٹی میں ایک ارب کی لاگت سے آئی ٹی پارک بنانے کی منظوری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزیر سید امین الحق نے بلوچستان یونیورسٹی میں ایک ارب کی لاگت سے آئی ٹی پارک بنانے منظوری دی وفاقی وزیر سید امین الحق نے یہ یقین دہائی بھی کرائی کہ وڈھ میں آپٹک فائبر کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ملاقات میں ا س بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں عوامی مفادات و ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کم وقت کے باوجود ترقی کے عمل کو تیزی کے ساتھ جاری رکھا جائے اسی طرح گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ملک میں مختلف سکولز میں سائنس‘ ٹیکنالوجی‘انجینئرنگ اور میتھمیٹکس لیبز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شہید نواب غوث بخش رئیسانی کوئٹہ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نواب اکبر خان بگٹی سریاب روڈ کوئٹہ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میر چاکر رند میموریل کچھی‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سکول چاسر تربت‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وڈھ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینٹ لورالائی‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنجاوی زیارت‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قلعہ سیف اللہ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دالبندین چاغی‘ کیڈٹ بوائز کالج سوئی‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حب لسبیلہ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوسٹل کالونی کوئٹہ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوشکی اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قرار بزدار ڈیرہ غازی خان میں سائنس‘ ٹیکنالوجی‘ انجینئرنگ‘ میتھ لیبز کے قیام کی منظوری دی گئی اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ ہمیں مشکلات زیادہ اور وسائل کم ورثے میں ملے ہیں اس کے باوجود بھی جتنی مدت ہے اس میں ملک کے پِسماندہ علاقوں میں سائنسی سہولیات کی فراہمی اور فنڈز کے اجراء کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے تا کہ مستقبل میں ان منصوبوں سے ہمارے معمارمستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا وڑن بھی پڑھا لکھا بلوچستان ہے اور پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں دہائیوں سے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ طلباء و طالبات سمیت ہر طبقہ فکر کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں