بھارتی فضائی کاایک اور لڑاکا طیارہ زمین بوس

نئی دہلی:بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال مگ 29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق مگ 29 طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ جالندھر کے قریب حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا اور پائلٹ کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز بھی سکم کے علاقے میں ایک بھارتی ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی اور ہیلی کاپٹر میں سوار 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments