پولیس مقابلوں کے دوران ڈکیت ہلاک، تین زخمی گرفتار، مزاحمت پر 9 شہری گھائل

کراچی ( انتخاب نیوز) کراچی پولیس نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دورا ن مزاحمت پر رہزنوں نے 9افراد کو زخمی کردیا۔ واقعات کے مطابق سچل کے علاقے میں اسپارکو روڈ ڈائو اسپتال کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے سعید، امتیاز اور صفد حسین کو زخمی کردیا گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور مقابلے کے دوران ایک ڈکیت کو ہلاک کردیا جبکہ اسکے دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت وسیم علی ولد منظور حسین کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے ایک پستول، نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکل برآمد کرلی، زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ڈائو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔ سچل کے علاقے سپر ہائی وے جان جاپان موٹرز کے قریب پولیس مقابلے کے دوران سیف اللہ ولد زین العابدین زخمی حالت میں گرفتار ، سیدھی ٹانگ پر گولی لگی ہے، عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، دوسرا ساتھی ولی جان ولد گل سلام بھی گرفتار، دو ٹی ٹی پستول ، نقدی ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل بھی برآمدکرلی۔ تیموریہ کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم علامہ رشید ترابی روڈ پر ڈینٹل کلینک کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں امجد ولد غلام نبی زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم سے ایک پستول برآمد کرلیا گیا، زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ناظم آباد نمبر4 بس اسٹاپ کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ذیشان ولد آفتاب کو جبران ولد انور کے ہمراہ گرفتارکرکے دو پستول، مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینے گئے 5 موبائل فون برآمد کرلئے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن D-11 بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے عمران ولد سلیم ۔گلشن اقبال موتی محل اسٹاپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دیدار علی ولد سومارعلی۔منگھوپیر کے علاقے میں واقع مشروب کمپنی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے عاطف ولد سلطان۔ماڑی پور روڈ شنواری ہوٹل کے قریب فائرنگ کرکے محمد منیز ولد فیض۔ سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ مامجی اسپتال کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسد ولد ساجد حسین۔ مبینہ ٹائون کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر محمد برہان ولد محمد الیاس کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ مزید برآں چاکیواڑہ کے علاقے بہار کالونی روڈ پر ذاتی جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کا وار لگنے سے ہارون ولد عبدالباری زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال لایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں