ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قلات میں تھری جی انٹرنیٹ کی بندش کا ذکر

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے قلات میں تھری جی نیٹ ورک بندش کا معاملہ سینیٹ کی ایڈوائزری کمیٹی میں اٹھاتے ہوئے چیئر مین سینیٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاتفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے ویڈیو لنک کے ذریعے سینیٹ کی ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جناب چیئر مین گزشتہ کئی سالوں سے امن وامان اور سیکورٹی کے نام پہ قلات میں تھری جی نیٹ ورک بند کیا گیا ہے اور جب بھی معاملے کو اٹھایا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے سیکورٹی مسائل ہے کیا یہ مسائل صرف قلات کے اندر ہے انہوں نے کہا کہ آج اس ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کیلئے مجھے خود بہت مشکل پیش آئی ہے تو یہاں تعلیمی ادارے دفاتر اور دیگر صارفین جن مشکلات سے دوچار ہے انکا ازالہ ضروری ہے۔چئیرمین سینیٹ نے معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


