تربت، ہائی ٹرانسمیشن لائن کی تار گر گئی، کوئی پرسان حال نہیں

تربت:کیسکو حکام کی نااہلی،میرانی ڈیم فیڈر کی گیارہ ہزار کے وی تار زمین پرگرگئی،کسی بڑے حادثے کاسبب بن سکتی ہے۔میرانی ڈیم فیڈر کو جانے والی مین سپلائی لائن کا گیارہ ہزار واٹ کا تار گوکدان میں زمین پر گرا ہوا ہے۔اہل علاقہ نے کیسکو حکام کو اس کی کئی بار اطلاع دی ہے مگر اسے ہٹانے کے تاحال انتظامات نہیں کیئے جارہے۔گیارہہزار کے وی کی زمین پر موجودگی کسی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے جس سے انسانی جان کے علاوہ مال مویشیوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔اہل علاقہ نے کہا ہے کہ کیسکو حکام کو بلوں کے نام پر صارفین کو تنگ کرنے کے علاوہ اور فرصت نہیں ہے اس لیئے وہ گیارہ ہزار کے وی تار کو زمین پر ہٹانے میں کوئی سنجیدگی نہیں دکھا رہے۔ اہل گوکدان نے کسی بڑے حادثہ سے قبل ڈپٹی کمشنر کیچ اور چیف کیسکو سے کیسکو تربت کے حکام کی غفلت اور نااہلی کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں