ابوظہبی، کرفیو کی خلاف ورزیاں پکڑنے کے لیے ریڈار سسٹم

ابوظہبی :عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی پولیس نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لگائے گئے کرفیو کی پابندی نہ کرنے والوں کو پکڑنیکے لیے راڈار سسٹم کا استعمال کردیا۔ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرفیو کے دوران مقامی شہری اور غیرملکی روزانہ رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک گھروں میں ر ہنے کے پابند ہیں. اس دوران گھروں سے نکلنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگیالامارات الیوم کے مطابق ابوظبی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران گھروں سے نہ نکلیں۔ابوظہبی کے پبلک پراسیکیوٹر نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص بھی رات دس بجے سے صبح چھ بجے کے دوران انتہائی ضرورت کے بغیر کسی اور عنوان سے گھروں سے نکلے گا اس پر دو ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں