بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی(ویب ڈیسک)بھارتی ایئر لائن کے طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ رواں ماہ جولائی میں بھارت سے آنے اور جانے والے طیاروں کی چوتھی مرتبہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ ہوئی ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارتی ایئرلاین انڈیگو کی پرواز کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی جبکہ انڈیگو ایئرلاین کی پرواز کا طیارہ ایربس 320شارجہ سے حیدرآباد دکن جا رہا تھا۔ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث اس کے کپتان نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ اجازت ملنے پر بھارتی نجی ایئر لائن کے طیارے کے کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرایا ہے۔سی اے اے ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاﺅنج منتقل کردیا گیا جبکہ جہاز کے کپتان نے طیارے میں خرابی پر فوری طور کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ سی اے اے ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ایئرلاین انڈیگو کے طیارے کے کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرایا جبکہ مسافروں کو ناشتہ بھی فراہم کیا گیا۔سی اے اے کے مطابق کہ مذکورہ بھارتی طیارے میں 180 مسافر سوار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں