نوکنڈی میں کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف عوامی حلقوں کی تشویش

نوکنڈی (انتخاب نیوز) نوکنڈی میں روز بروز ڈارک شیشوں والی گاڑیوں میں اضافہ ہورہاہے جس کی وجہ سے امن وامان کے مسائل پیداہورہی ہے نوکنڈی کے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل نوکنڈی میں چوری ڈکیتی کی واردات روک تھام اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے آپریشن کرکے تمام گاڑیوں کے شیشوں پر لگے ڈارک پٹیاں اتارے جائیں یہ بات باعث تشویش ہے کہ نوکنڈی شہرمیں اکثرگاڑیوں کے تمام شیشوں یہاں تک فرنٹ شیشے پر ایسی ڈارک پٹیاں لگائی گئی ہے جبکہ قریب سے بھی کوئی نہیں معلوم کرسکتا کہ گاڑی میں کون کون سوار ہیں اس طرح دشمن عناصر بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں کچھ دن قبل ایسی ہی ایک گاڑی نے موٹرسائیکل کوتیزرفتاری میں ٹکرلگاکرخودفرار ہواتھا قریب میں کھڑے لوگ گاڑی پر لگے ڈارک شیشوں کی وجہ سے گاڑی ڈرائیورکی پہچان نہیں کرپائے تھے اس لئے نوکنڈی کے عوام نے ڈپٹی کمشنرچاغی اور سیکورٹی اداروں سے اپیل کی ہے کہ تحصیل نوکنڈی میں تمام گاڑیوں کے شیشوں پر لگی ڈارک پٹیاں اتارنے کے لئے بلاامتیاز آپریشن شروع کریں تاکہ جرائم چوری ڈکیتی کی روک تھام ہوسکے اور امن وامان برقراررکھاجاسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں