پشین، افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع پشین کے کلی کربلا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے کلی کربلا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق نائب ناظم ولی جان آغا جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہوگیاہے،ولی جان آغا رہنما پشتونخوا میپ سید لیاقت آغا کے بھتیجے ہیں فائرنگ کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ جاں بحق اور زخمی شخص کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں