صارفین سے زائد رقم وصول کرنے پر برطانیہ میں گوگل کیخلاف مقدمہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) الفابیٹ انکارپوریشن کی ملکیت گوگل کو برطانیہ میں ایپ اسٹور کی قیمتوں کے حوالے سے مقدمے کا سامنا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوگل کو ایپ اسٹور کی خریداری کے لیے 19.5 ملین صارفین سے زائد رقم وصول کرنے کے الزام میں لندن میں 920 ملین پاؤنڈ یعنی 1.1 بلین ڈالر ہرجانے کے دعوے پر عدالت میں مقدمے کا سامنا ہے۔دی کلاس ایکشن جو کمپیڈیشن اپیل ٹربیونل سے سرٹیفائیڈ ہے، اس نے الزام لگایا کہ گوگل نے اکتوبر 2015 سے روبلوکس، کینڈی کرش ساگا اور ٹنڈر سمیت اپنے پلے اسٹور پر موجود مقبول ایپس پر 30 فیصد کمیشن وصول کر کے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کیا ہے۔دعوے دار گروپ کے ترجمان کا کہناتھا کہ تفصیلی فیصلہ شائع ہونا ابھی باقی ہے۔ریگولیٹرز، حریف اور صارف مقبول ٹیک کمپنی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، مبینہ طور پر کمپیڈیشن کے مخالف رویے پر گوگل کے خلاف پوری دنیا میں مقدمے دائر کیے جا رہے ہیں۔ یورپی یونین نے حالیہ برسوں میں عدم اعتماد کے طریقوں پر گوگل کو 8 بلین یورو یعنی 8.2 بلین ڈالرز سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں