کوئٹہ، 3افراد کانگو وائرس سے جاں بحق،2 زیر علاج، صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے کلی شیخان میں 3افراد کانگو وائرس سے جان کی بازی ہار گئے،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے اس حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس صوبائی اسمبلی میں جمع کرادیا۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کلی شیخان میں 3افراد عبدالرحمن،محمداسماعیل اور نصیراحمد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2افراد کراچی میں زیر علاج ہیں دوسری جانب پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے اس حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس صوبائی اسمبلی میں جمع کرادیاجس میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ میں وزیر لائیواسٹاک (مال میویشی) کی توجہ ایک اہم اور عوامی نوعیت کے مسئلے کی جانب مبذول کراتاہوں مسئلہ یہ ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر مال مویشی باالخصوص بیل اور گائے میں کانگو وائرس اور لمپی سکن ڈیزائزر بڑے پیمانے پر پھیلنے کی وجہ سے کوئٹہ کے کلی شیخان کے ایک خاندان کے پانچ نوجوان کانگووائرس سے متاثر ہوئے جس میں جوانسالہ عبدالرحمن بڑیچ ولد حاجی عبدالواحد،محمد اسماعیل بڑیچ ولد حاجی عبدالواحد،نصیر احمد ولد حاجی مولاداد،سردار محمد ولد حاجی مولا داد اور عجب خان ولد عبدالاحد شامل ہیں جس میں اب تک تین نوجوان عبدالرحمن ولد حاجی عبدالوحد، محمد اسماعیل ولد حاجی عبدالواحد، جوکہ سگے بھائیں ہیں اور نصیر احمد ولد حاجی مولاداد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ باقی دونوں جوان سردار محمد ولد حاجی مولاداد اور عجب خان ولد حاجی عبدالاحد کراچی کے آغاخان ہسپتال میں زندگی اور موت کے کشمکش میں مبتلا ہیں اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر لائیو اسٹاک اور محکمہ لائیواسٹاک نے جاں بحق ہونے والے کے ورثاء کے ساتھ کیا ہمدردی دکھائی ہے اور ساتھ کانگو وائرس اور لمپی سکن ڈیزیز کے خاتمے اور وائرس کے روک تھام کیلئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔


