تحصیل نال، گریشہ ودیگر علاقوں میں فلٹریشن پلانٹ غیر فعال
نال (انتخاب نیوز) تحصیل نال گریشہ ودیگر علاقوں میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ غیر فعال، عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کرکے مختلف یونین کونسلوں میں فلٹریشن پلانٹ کی منظوری دی گئی تھی۔ فلٹریشن پلانٹس سے عوام مستفید نہیں ہورہے، وہ صرف شو پیس کے طور پر لگے ہوئے ہیں اور غیر فعال ہیں، ان سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ محکمہ پبلک صحت خضدار کے ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرکے عوام کو پینے کے صاف پانی کی سہولت دیں۔
Load/Hide Comments


