لیبیا، راکٹ حملہ، ایک ہی کنبے کے 4 افراد جان بحق

طرابلس:مشرقی لیبیا کی غیر قانونی مسلح قوتوں کے لیڈر خلیفہ حفتر سے منسلک عسکریت پسندوں کے دارالحکومت طرابلس پر راکٹ حملے میں ایک ہی کنبے کے 4 افراد جان بحق ہو گئے۔لیبیائی وزارتِ صحت کے پریس سیکرٹری امین الا ہاشمی نے سرکاری سماجی میڈیا اکاونٹ کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حفتر سے منسلک ملیشیاوں نے جنوبی علاقے عین زارا پر راکٹ سے حملہ کیا جو کہ ایک مکان پر آن لگا، افطاری میں مصروف ایک کنبے کے چار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں