تہاڑ جیل میں یاسین ملک نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیری علیحدگی پسند رہنما محمد یاسین ملک نے بھارتی دارالحکومت دہلی کی تہاڑ جیل میں جمعہ 22 جولائی سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ قوم پرست جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جے کے ایل ایف کے لیڈر محمد یاسین ملک نے بھارتی دارالحکومت دہلی کی تہاڑ جیل میں جمعے سے تا دمِ مرگ بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چھپن سالہ یاسین ملک نے حال ہی میں بھارتی حکومت سے درخواست کی تھی کہ انہیں اْن کے خلاف بھارتی کشمیر کی خصوصی عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات میں پیش ہونے اور استغاثہ کے گواہوں سے جرح کی اجازت دی جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے جیل انتظامیہ کے ذریعے نریندر مودی حکومت کو ایک خط بھی ارسال کیا تھا۔ لیکن بظاہر ان کے اس مطالبے کو مسترد کردیا گیا ہے۔ کالعدم جے کے ایل ایف کے ایک ترجمان نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے یاسین ملک کو مطلع کیا تھا کہ ان کا یہ خط حکومت کو پہنچنے میں وقت لگے گا۔ چنانچہ انہوں نے تا دمِ مرگ بھوک ہڑتال پر جانے کا ارادہ چند دنوں کے لیے مؤخر کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں