سراج الحق دو روزہ دورے پر31جولائی کوکوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ(انتخاب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق دو روزہ دورے پر31جولائی کوکوئٹہ پہنچیں گے دورے کے دوران وہ 31جولائی بروزاتوار مدرسہ جامعہ صوت القرآن نواں کلی میں عظیم الشان پیغام قرآن کانفرنس بلسلہ جلسہ دستاربندی سے خصوصی خطاب کریں گے اور یکم اگست بروزپیر کوئٹہ پریس کلب میں اسلامی نظام کے قیام ،علماءاتحاد،مہنگائی وسودی معیشت اور اسرائیل کے حوالے سے بعنوان ” علماءومشائخ اتحاد امت کانفرنس“ سے خصوصی خطاب کریں گے سراج الحق کے ہمراہ جمعیت اتحاد العلماءپاکستان کے صدرسابق ایم این اے شیخ القرآن مولانا عبدالمالک ،ناظم اعلیٰ جمعیت اتحادالعلماءشیخ القرآن چیف خطیب خیبرپختونخواہ مولانا حافظ محمد اسماعیل ،جمعیت طلباءعربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ مولانا حافظ شمشیر علی شاہد ،شیخ القرآن والحدیث ممتا زعالم دین نوراحمددین بھی ہوں گے۔
Load/Hide Comments


