دالبندین اور گردونواح میں تیز آندھی کے بعد بارش، ندی نالوں میں طغیانی
چاغی (انتخاب نیوز) دالبندین اور گردونواح میں تیز آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ندی نالوں طغیانی تفصیلات کے مطابق چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین کے مختلف مضافاتی علاقوں میں بروز اتوار تیز آندھی چلنے کے بعد گرج چمک کے ساتھ مودسلاھار بارش ندی نالوں میں طغیانی موسلادھار بارش کے بعد گرمی کی زور ٹوٹ گئی ضلعی انتظامیہ کی پریس ریلیز کے مطابق حالیہ مون سون کی بارشیں 28 جولائی تک سب ڈویژن دالبندین میں متوقع ہے لوگ غیر ضروری سفر سے گریز کریں ندی نالوں اور سیلابی ریلے بھی آنے کا متوقع ہے لوگ احتیاط بھرتے تاہم کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں انتظامیہ کے ہیلپ لائن پر ضرور رابطہ کرے لیویز فورس کو ضلع کے مختلف علاوں میں الرٹ کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


