وزیراعظم کا اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کرکے ان سے خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے آئسولیشن میں موجود اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کیا اور ان سے خیریت دریافت کی، وزیراعظم نے اسد قیصر سے ان کے بچوں کی صحت کے بارے میں بھی پوچھا۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
Load/Hide Comments