نواب اسلم رئیسانی نے پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے بائیکاٹ کی حمایت کردی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیف آف سراوان وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمداسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سپریم کورٹ کی کارروائی کے بائیکاٹ کے فیصلے کی حمایت کردی اورکہاکہ پاکستانی وفاق کے بڑے اتحاد سے مطالبہ کیاہے کہ ٹرتھ کمیشن کی تشکیل پر ضرور غور کریں تا کہ ہر وہ شخص جو پاکستانی حکمرانوں کے بربریت سے متاثر ہوا ہے اپنا معاملہ پیش کریں تا کہ 74 سال کی سچ اور جھوٹ سامنے آ سکے لوگوں نے میچ فکسنگ کا دھندا سنا ہوگا اور اب پرانے بینچ فکسنگ اور اور بینچ ہنٹنگ کے نئے نمونے مارکیٹ آ گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


