بلوچستان ,حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے،ترجمان پاکستان بحریہ
کوئٹہ(انتخاب نیوز)پاکستان بحریہ کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے ۔پاکستان بحریہ کی ریلیف آپریشن کے دوران سول انتظامیہ کی معاونت۔ زمینی راستہ منقطع ہونے کی وجہ سے پاکستان بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچایا۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
Load/Hide Comments


