بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے،،ترجمان این ایچ اے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام زور وشور سے جاری،تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔گجرات بائی پاس اور ایسٹرن بائی پاس لاہور پر کھڑا سیلابی پانی نکالنے اور خود رو گھاس پھوس کو تلف کرنے کا کام جاری ہے۔ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ بلوچستان میں لنڈا پل کی بحالی کا کام مکمل،ٹریفک کیلئے کھول دیا گیاہے۔ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ حسن ابدال۔تھا کوٹ اور مانسہرہ۔گیٹی داس سیکشن پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ تھا کوٹ، سازن سیکشن پر بھاری کیچڑ کے باعث ٹریفک متاثر،سڑک کی بحالی کیلئے سرگرمیاں تیز کردی گئیں۔کوئٹہ، نوشکی، نوکنڈی، ژوب،سبی اور لورا لائی شاہراہ پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ انڈس ہائی وے کے رمک۔پیزو، وانڈہ بنوچی۔ لاچی ٹول پلازہ اور لاچی ٹول پلازہ سے پشاور تک شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال کر دی گئی ہے۔ گھارو کیٹی بندر، کراچی،حب، لیاری ایکسپریس وے، کراچی ناردرن بائی پاس،کراچی، ٹھٹھہ، حیدرآباد،حیدر آباد۔سکرنڈ،میر پور خاص۔عمر کوٹ۔ کھوکھرا پار،قاضی احمد عامری پل اور جام شور و دادو۔وگن شاہراہیں محفوظ ہیں۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے کام کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں