یورپی ممالک میں لاک ڈاؤن سے نکلنے کا عمل آج سے شروع

یورپی ممالک میں کرونا (کورونا) وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن سے نکلنے کے عمل کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔ لیکن دوسری جانب گذشتہ چند ہفتوں میں چین سے وائرس کے نئے کیس سامنے آنے کے بعد اس وبائی مرض کی دوسری لہر کا خطرہ بھی پیدا ہو چکا ہے۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانیہ، فرانس، جرمنی اور سپین میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے۔لوگوں کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ گھروں سے نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان ملکوں میں معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں۔چین کے شہر ووہان میں جہاں سے اس وبا کا آغاز ہوا تھا وہاں مسلسل دوسرے روز بھی کرونا (کورونا) وائرس کے نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ جنوبی کوریا کی جانب سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران سئیول میں ریکارڈ کیسز سامنے آنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں