بلوچستان کے تین اضلاع میں ایک ہفتے کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان کے تین اضلاع میں ایک ہفتے کے لئے مو ٹر سائیکل پر ڈبل سوار ی کر نے پرپابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلو چستان اور محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے 14 اگست کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے لئے دفعہ 144نافذ کر تے ہوئے سبی، خضدار اور مستونگ میں ایک ہفتے کے لئے مو ٹر سائیکل کرنے پر ڈبل سوار ی پر پابندی اور کسی بھی قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابند ی عائد کر دی ہے، پابندی کا اطلاق قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکاروں پر نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں