خضدار، بارشوں سے کوئٹہ کراچی شاہراہ متاثر، ٹریفک روک دی گئی

خضدار (انتخاب نیوز) ڈی آئی جی قلات رینج جناب پرویز خان عمرانی اور ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین کے حکم پر سٹی ایس ایچ او محمد افضل زہری نے خضدار زیرو پوائنٹ پر سفر کرنے والے تمام پرائیوٹ اور چھوٹے بڑے گاڑیوں کو روک کر قومی شاہراہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی کے ساتھ ساتھ بطرف لسبیلہ، اوتھل سفر نہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے انہیں سفر سے گریز کی ہدایت کی، کیونکہ بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جس کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کا خطرہ ہے، اسلیئے تمام گاڑی مالکان کو پابند کیا جارہا ہے کہ وہ واپس چلے جائیں یا تو کسی ہوٹل یا محفوظ مقام پر گاڑی روک کر پناہ لیں جب تک روڈ مکمل کھل نہ جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں