ڈونلڈ ٹرمپ کے سازشی بیانیے سے امریکا خانہ جنگی کی طرف بڑھ سکتا ہے، مبصرین

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سیاسی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا ممکنہ طور پر خانہ جنگی کی طرف بڑھ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سیاسی مبصرین نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نفرت انگیز سازشی بیانیہ امریکا میں تشدد اور انتشار کو ہوا دے رہا ہے۔مبصرین نے کہا کہ فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد اداروں کے خلاف ٹرمپ کے حامیوں نے نفرت انگیز مہم شروع کر دی ہے، سرچ وارنٹ پر دستخط کرنے والے جج کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔امریکی سیاسی مبصرین نے خبردار کیا کہ امریکا ممکنہ طور پر خانہ جنگی کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں