اداروں کیخلاف مہم میں حصہ لینے والے ایک اور طالبعلم کی معذرت

لیہ (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی کی اداروں کیخلاف مہم میں حصہ لینے والے ایک اور طالبعلم نے معذرت کرلی۔لیہ سے تعلق رکھنے والے قانون کے طالبعلم مبین حیدر کا بیان حلفی اور ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اداروں کے خلاف پوسٹ کرنے کا اعتراف کیا اور معذرت بھی کی۔طالب علم مبین حیدر کے مطابق میں نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پوسٹیں شیئر کیں اور پی ٹی آئی کے ٹرینڈز اور لوگوں کو دیکھتے ہوئے مہم میں حصہ لیا۔طالبعلم نے کہاکہ مہم میں حصہ بننے پر اداروں اور قوم سے معذرت خواہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں