موجودہ صورتحال میں بھی وزیراعظم کا اجلاس میں شرکت نہ کرنا افسوسناک عمل ہے، نفیسہ شاہ

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں بھی وزیراعظم کا اجلاس میں شرکت نہ کرنا افسوسناک عمل ہے، اپوزیشن وزیراعظم کے اجلاس میں آکر حکومتی حکمت عملی سے آگاھ کرنے کے لئے منتظر تھی۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کی اجلاس میں شرکت نہ کرنا غیرسنجیدگی کا ثبوت ہے، حکومت نے معیشت سمیت اہم فیصلوں سے متعلق پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ وزیراعظم اجلاس میں شرکت کر کے اپوزیشن کو اعتماد میں لیں، وزیراعظم اہم فیصلوں سے متعلق پارلیمان کو بھی اعتماد میں لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں