کوئٹہ سمیت ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کوئٹہ ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال ہے کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر حصوں کیلئے فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد یہ تاثردیا گیا تھا کہ کوئٹہ کے فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے ترجمان نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے بلوچستان میں شدید بارشوں اور تباہ کاریوں کی وجہ سے کوئٹہ میں بھی مواصلاتی نظام متاثر ہواہے تاہم فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں