شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کی 16 ویں برسی، قرآن اور فاتحہ خوانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمہوری وطن پارٹی کے زیر اہتمام شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کی برسی سادگی سے منائی گئی۔ بلوچستان میں حالیہ سیلاب اور مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر جلسے کو ملتوی کرکے شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کو سادگی سے منایا گیا۔ برسی میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ 26 اگست کو ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر خان بگٹی اور ان کے ساتھیوں کو ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ برسی کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قرآن خوانی، فاتحہ کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں