سوراب بازار میں پولیس اہلکاروں نے انتخاب کے بنڈلزکو آگ لگادی

کوئٹہ: سوراب بازارمیں پولیس اہلکاروں نے اخبارات کو آگ لگادی‘پچھلے 3ماہ کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے تفصیلات کے مطابق سوراب بازارمیں پولیس اہلکار وں نے اخبارات کو آگ لگادیاجس سے صحافیوں سمیت عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اس سے قبل بھی ایسا واقعہ پیش آیاتھا تاہم ڈپٹی کمشنر کی مذمت اور ٹھوس یقین دہانی پر صحافیوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور معاملہ رفع دفع کردیاتھا لیکن دوبارہ اس طرح کا واقعہ پیش آیا بازار کے وسط میں ایک کونے پر بمشکل 3فٹ کی جگہ پر اخبارات اسسٹنٹ کمشنر کی اجازت س سے فروخت کیے جارہے ہیں اخبارات نذر آتش کیے جانے کے بعد لوگوں میں سخت اشتعال پایا جاتاہے کیونکہ اخبارات میں قرآنی آیات کا ترجمہ اور اسلامی نام ہوتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں