نصیر آباد، اوچ پاور کو گیس سپلائی کرنیوالی 24 انچ قطر پائپ لائن پریشر سے پھٹ گئی

چھتر (انتخاب نیوز) ضلع نصیر آباد پولیس تھانہ چھتر کی حدودِ میں اوچ پاور کو گیس سپلائی کرنے والے 24انچ قطر گیس پائپ لائن پریشر پھٹ گئی۔ گزشتہ رات نواب محمد اکبر بگٹی پٹا نزد پیرول بیرون پولیس تھانہ چھتر کی حدودِ میں رات کے وقت اوچ پاور کو گیس سپلائی کرنے والے 24انچ قطر کے گیس پائپ لائن پریشر آنے کی وجہ سے پھٹ گئی۔دھماکہ کی شدت اتنا تھا کئی کلومیٹر تک زمین کو ہلا کر رکھ دیا۔ لوگ اپنے گھروں سے نکل باہر آگئے جس کی وجہ سے اوچ لنک سے گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔گیس کی سپلائی کو بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا۔ اسپیشل برانچ کے مطابق گیس پائپ لائن گیس پریشر کی وجہ سے پھٹ گئی کوئی دھماکہ خیز مواد استعمال نہیں ہوا ہے۔ واضح ہو گیس پائپ لائن کی حفاظتی خدمات ایف سی بلوچستان سر انجام دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں