دکی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایجنٹ عوام کو لوٹنے میں مصروف
دکی (انتخاب نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایجنٹ عوام کو مسلسل لوٹنے میں مصروف ہیں۔ سیلاب زدگان کیلئے بینظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والی پچیس ہزار روپے میں پانچ سو سے لیکر پچیس سو تک کی کٹوتی کی جارہی ہے، اس سے قبل بھی متعدد بار میڈیا پر ان نمائندوں کیخلاف رپورٹ شائع ہوئی ہیں جن میں انکی کرپشن اور لوٹ مار ثبوت کیساتھ دکھائی گئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ جسکے بعد انکو مزید کرپشن کی آزادی ملی اور اب انتہائی ڈھٹائی اور بہادری کیساتھ کھلم کھلا عوام کو لوٹنے اور کرپشن کرنے میں مصروف ہیں، لگتا ہے اس سارے کھیل میں بڑے بڑوں کا بھی ہاتھ ہے جسکی وجہ سے انکے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی اور غریب بے سہارا خواتین کی حق تلفی کی جارہی ہے اور رقم کی کٹوتی کرکے اپنا راج قائم کیا جارہا ہے،عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر دکی اور اسسٹنٹ کمشنر دکی سے بینظیر انکم سپورٹ دکی برانچ کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔


