وفاقی حکومت خوش نیتی کے ساتھ مِسنگ پرسنز کے مسئلہ کا حل چاہتی ہے، اعظم نزیر تارڑ

کوئٹہ:وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خوش نیتی اور پولیٹیکل ول کے ساتھ مِسنگ پرسنز کے مسئلہ کا حل چاہتی ہے،مِسنگ پرسنز کے لواحقین اور حکومت کے درمیان اعتماد سازی کی فضا ء پیدا کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ وفاقی وزراء شازیہ مری،آغا حسن بلوچ،سینیٹر کامران مرتضی کے ہمراہ کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو سے ملا قات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملا قات میں مِسنگ پرسنز کے مسئلہ پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا ہے کہ مِسنگ پرسنز کے لواحقین اور حکومت کے درمیان اعتماد سازی کی فضا ء پیدا کی جائے گی،وفاقی حکومت خوش نیتی اور پولیٹیکل ول کے ساتھ مِسنگ پرسنز کے مسئلہ کا حل چاہتی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ صوبائی حکومت خلوص نیت سے مسئلہ کا حل چاہتی ہے صوبائی حکومت کی جانب سے دھرنے پر بیٹھے مِسنگ پرسنز کے لواحقین سے بارہا رابطہ کیا گیاانسانی ہمدردی کی بنیاد پر دھرنے پر بیٹھے لواحقین کے ساتھ ہمدردانہ رویہ روا رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسنز کے مطالبہ پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیاجو ڈیشل کمیشن کے سامنے کوئی پیش نہیں ہواصوبائی حکومت کابینہ کمیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔بعد ازاں صوبائی وزراء اور صوبائی حکام کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی،عبدالرشید بلوچ،نورمحمد دمڑ اور رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے صوبائی حکومت کی نمائندگی،چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم،آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بھی شر کت کی۔ اجلاس میں مِسنگ پرسنز کے مسئلہ کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ اورچیف سیکریٹری ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کی کابینہ کمیٹی کو مسنگ پرسنزکے مسئلے کو حل اور دھرنے کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی کوششوں اور اقدامات،بلوچستان میں امن امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیز عقیلی نے کہا ہے کہ مسنگ پر سنز کے مسئلے کی حساسیت کے پیش نظر وزیراعلیٰ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کے ساتھ نرم اور ہمدردانہ رویہ رکھنے کی ہدایت ہے حکومتی سطح پر متعدد بار صوبائی وزراء اور حکام نے دھرنے کے شرکاء سے ملاقات کی دھرنے کے شرکاء کے مطالبہ پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی کابینہ کی منظوری سے مِسنگ پرسن کے مسئلہ پر اعلء اختیاراتی صوبائی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے حکومتی کوششوں سے مِسنگ پرسنز کی بڑی تعداد واپس آئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مِسنگ پرسن کے مسئلہ کے مستقل بنیادوں پر حل کے لئے وفاقی کابینہ کی اعلیٰ اختیاراتی قائم کی ہے کمیٹی میں سات جماعتوں کے پارلیمانی نمائندے اور وفاقی وزراء شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ کمیٹی مسئلہ کے حل کے لئے اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کریگی ہم مِسنگ پرسنز کے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں