بلوچستان کا طویل ساحل اور آب وہوا کیج فارمنگ کے لیئے انتہاء موزوں ہیں،جام کمال

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کا طویل ساحل اور سمندری پیداوار ہمارے ایسے قیمتی اثاثہ جات ہیں جنہیں صیح معنوں میں برے کار لاکر ساحلی علاقوں میں روزگار کے مواقعوں اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں فشریز سیکٹر کے ترقیاتی منصو بوں کی پیش رفت کے جائیزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا گیا چیف سیکرٹری فضیل اصغر ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سیکریٹری خزانہ اور سیکرٹری ماہی گیری نے اپنے اپنے دفاتر سے اجلاس میں شرکت کی وزیراعلیٰ نے کیج فارمنگ اور لینڈنگ جیٹیوں کے قیام کے منصوبوں کو جلد از جلد عملی جامع پہنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک نے کیج فارمنگ کے ذریعے اپنی سمندری پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے سمندری پیداوارکی بین الاقوامی مارکیٹ میں برتری حاصل کی ہے اور اب وہ کثیر زرمبادلہ حاصل کرکے اپنی معیشت کو مضبوط کر رہے ہیں انہوں کہا کہ بلوچستان کا طویل ساحل اور آب وہوا کیج فارمنگ کے لیئے انتہاء موزوں ہیں جبکہ ہمارا خوبصورت ساحل سیاحت کے لیئے بھی پر کشش ہے انہوں نے کہا کورونا وائرس کے معاشی نقصانات کے ازالے کے لیئے ہمیں اپنے قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا وزیراعلء نے محکمہ ماہی گیری کو لینڈنگ جیٹیوں کی تعمیر اور کیج فارمنگ کے لیئے محکمہ ریونیو سے اراضی کے حصول کے عمل کو جلد مکمل کرنے اور نجی شعبہ کو راغب کرنے کی ہدایت بھی کی سیکریٹری ماہی گیری نے آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت ساحلی ترقی کے منصوبوں کے لیئے سوفٹ قرضہ فراہم کرہی ہے اور صوبائی حکومت نے برج فنانسنگ کے لیئے 1500 ملین روپے مختص کیئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی رہنماء کے مطابق کیج فارمنگ اور لینڈنگ جیٹیوں کے وفاقی اور صوباء فنڈنگ کے منصوبوں پر جلد عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا۔


