حکومتی ارکان سازش کے تحت دشت وبل نگور کے عوام کے مشکلات میں اضافہ کر رہے، نیشنل پارٹی

تربت ( نمائندہ انتخاب ) نیشنل پارٹی تحصیل دشت اوربل نگور کے ترجمان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحصیل دشت وبل نگور کے عوام کو مزید مشکلات میں ڈالنا حلقہ کے وزیر اور حکومتی ارکان کی ایک بہت بڑی سازش ہے کیونکہ دشت اور بل نگور میں ایک ایسے شخص کو اسسٹنٹ کمشنر بنایا گیاہے جو بنیادی طور پر ایک کلرک ہے، باپ حکومت اور اتحادی بی این پی مینگل نے اسے نائب تحصیلدار بنا یا اور اسے مزید ترقی دیا جارہا ہے، کمشنر مکران نے اپنی ریٹائرمنٹ کے آخری دن نائب تحصیلدار محمد امین کو اسسٹنٹ کمشنر کا چارج سونپ دیا جو ایک غیر قانونی عمل ہے، بلوچستان میں پبلک سروس کمیشن پاس نوجوانوں کی کمی نہیں غیر قانونی طور پر ایک کلرک کو اسسٹنٹ کمشنر کا عہدہ دیا جارہاہے، کس قانون کے تحت ایک نائب تحصیلدار کو براہ راست اسسٹنٹ کمشنر کا چارج دیا گیا ہے ہم اسے قطعاً قبول نہیں کریں گے، نیشنل پارٹی یہی سمجھتی ہے کہ یہ ایک غیر سنجیدہ عمل ہے، تحصیل دشت سب تحصیل بل نگور کے عوام ایسے اسسٹنٹ کمشنر کو قبول نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ کمشنر مکران نے ایک نااہل نائب تحصیلدار کو اسسٹنٹ کمشنر بنایا جو المیہ سے کم نہیں ، دشت اور بل نگور کے علاقے میں بدامنی، منشیات فروشوں کا راج اور غریب لوگوں کے زمینوں کا قبضہ گیری شروع ہوئی ہے، مذکورہ کلرک کوغریب عوام پر مسلط کرنا ہم کبھی برداشت نہیں کریں گے، فوراً اس کا تبادلہ کیا جائے، ہم اس کے خلاف احتجاج کریں گے، پریس کانفرنس کریں گے اور ہم عدالت میں بھی جائیں گے،لہٰذا ہم کمشنر مکران سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے غیر ذمہ دار شخص ہمیں قابل قبول نہیں لہٰذا اس کا تبادلہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں