افغانستان: سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں شدید جھڑپ10ہلاک

کابل: افغانستان کے شمالی علاقہ قندوز میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ، دوطرفہ شدید فائرنگ سے آٹھ عسکریت پسند ہلاک اور دو سکیورٹی فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے افغانی وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سیکیورٹی چوکیوں پر طالبان عسکریت پسند گروپ نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک اور تین زخمی ہوگئے حملوں میں دو سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں